غزہ میں ہونے والے مظالم اقوام متحدہ كی كھلی شكست ہے

IQNA

غزہ میں ہونے والے مظالم اقوام متحدہ كی كھلی شكست ہے

12:46 - February 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1740525
بين الاقوامی گروپ: اقوام متحدہ كے معاون جنرل سيكرٹری " جان ھالمز" غزہ میں اسرائيلی جارحيت كو اقوام متحدہ كی شكست سے تعبير كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں اب اس حقيقت كو تسليم كرنا پڑے گا كہ فلسطين كے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں۔ اور اس مسئلہ كے حل كے لیے ابھی تك كسی قسم كی كوئی پيشرفت نہیں ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےخبررساں ويب سائٹ " العرب آن لائن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جان ہالمز نے فلسطين كے لیے اقوام متحدہ كےخصوصی امداد كے ادارہ كے ترجمان كارين ابوزيد كے ساتھ جنيوا میں مشتركہ پريس كانفرنس میں كہا كہ اسرائيل ار مصر ابھی تك مختلف ممالك كی طرف سے بھيجی جانے والی امداد غزہ تك پہنچانے میں ركاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ جان ہالمز نے كہا كہ غزہ كی پٹی میں دوبارہ امدادی كاروائيوں كے لیے ضروری ہے كہ اسرائيل غزہ پر مكمل طور پر حملے بند كرے۔ غزہ جانے والی تمام چوكياں كھولی جائیں اور كوئی بھی دوسرا ملك امدادی كاروائيوں میں سياسی مداخلت نہ كرے۔ جان ہالمز نے اس بات پر بھی زور ديا كہ غزہ كے لیے امداد رسانی كے لیے ہی نہیں بلكہ مستقل بنيادوں پر راستوں كو كھولا جانا چاہیے۔ تاكہ غزہ كی اقتصادی ترقی اور تجارت میں رونق پيدا كی جا سكے۔ غزہ میں ان كے ادارے " آنروا" پر حملہ كے حوالے سے گفتگو كرتےہوئے ہالمز نے كہا كہ اقوام متحدہ نے اسرائيل كی جانب سے مساجد ، اسكولوں ار رہائشی علاقوں پر اسرائيلی بمباری كی تحقيقات كے لیے متعدد كمیٹياں تشكيل دی ہیں جن كے نتائج سے سب كو مطلع كيا جائے گا۔
358724

نظرات بینندگان
captcha