امارات میں طلباء كے قرآنی مقابلوں كےفائنل راؤنڈ كا آغاز

IQNA

امارات میں طلباء كے قرآنی مقابلوں كےفائنل راؤنڈ كا آغاز

13:04 - February 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1742926
بين الاقوامی گروپ: امارات كےطلباء كے حفظ قرائت قرآن كے فائنل راؤنڈ كے مقابلوں كا آغاز گزشتہ روز شہر " رأس الخيمھ" میں ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كے روزنامہ " البيان " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان كی تشہير كرنے والی كمیٹی كےسربراہ " عمر ثانی" نے ان مقابلوں كےمتعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں كا اہتمام قرآن و سنت نبوی (ص) انسٹیٹيوٹ نے كيا ہے اور ان مقابلوں میں امارات كے ۱۰۰ طلباء اور طالبات شركت كر رہے ہیں۔
عمر ثانی نے وضاحت كی كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآنی اور اسلامی ثقافت كی ترويج اور طلباء كو حفظ قرآن كا شوق دلانا ہے۔ اس كمیٹی كے سربراہ نے كہا كہ ان مقابلوں كے ممتاز افراد میں ۱۳ فروری ۲۰۰۹ء كو شہر رأس الخيمھ كے قرآن و سنت نبوی (ص) انسٹیٹيوٹ كے كانفرنس ھال میں انعامات تقسيم كیے جائیں گے۔
360815
نظرات بینندگان
captcha