بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كے روزنامہ " البيان " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان كی تشہير كرنے والی كمیٹی كےسربراہ " عمر ثانی" نے ان مقابلوں كےمتعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں كا اہتمام قرآن و سنت نبوی (ص) انسٹیٹيوٹ نے كيا ہے اور ان مقابلوں میں امارات كے ۱۰۰ طلباء اور طالبات شركت كر رہے ہیں۔
عمر ثانی نے وضاحت كی كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد قرآنی اور اسلامی ثقافت كی ترويج اور طلباء كو حفظ قرآن كا شوق دلانا ہے۔ اس كمیٹی كے سربراہ نے كہا كہ ان مقابلوں كے ممتاز افراد میں ۱۳ فروری ۲۰۰۹ء كو شہر رأس الخيمھ كے قرآن و سنت نبوی (ص) انسٹیٹيوٹ كے كانفرنس ھال میں انعامات تقسيم كیے جائیں گے۔
360815