اسلام، مغرب میں پہلے سے كہیں زيادہ توجہ كا مركز بن گيا

IQNA

اسلام، مغرب میں پہلے سے كہیں زيادہ توجہ كا مركز بن گيا

11:22 - February 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1743850
بين الاقوامی گروپ: عالمی انجمن اسلام كے جنرل سيكرٹری عبداللہ عبدالمحسن التركی نےيمن كے دارالحكومت صنعا میں " آج كا میڈيا، آزادی اظہار اور اديان كی توہين" كے عنوان پر ايك كانفرنس سے خطاب كرتےہوئے كہا كہ اسلام اس وقت پورے مغرب كے اہم ترين فكری رجحان اور آٓئين زندگی كے طور پر سامنے آيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی سركاری خبررساں ايجنسی " سبا نیٹ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عبداللہ عبدالمحسن التركی نے اپنے خطاب میں كہا كہ دين كا زندگی سے دور ہو جانا سبب بنا كر بعض لوگوں نے دين كو دوستی اور بھائی چارے كا دشمن قرار دينا شروع كر ديا۔ يمن كی وزارت اوقاف و اسلامی امور كی جانب سے منعقدہ كانفرنس میں يمن كےوزير اوقاف " حمود الہتاد" ، ام القری يونيورسٹی كے استاد عبداللہ بن سعيد الغامدی عالمی انجمن اسلام كے سابق مشير " اسماعيل الصينی" اور متحدہ عرب امارات يونيورسٹی كے چانسلر كے مشير سعيد عبداللہ حارب المہيری نے بھی خطاب كيا۔ كانفرنس میں عالم اسلام اور دوسرے مختلف ممالك كے ۲۰۰ سے زائد دانشور اور ماہرين بھی شركت كر رہے ہیں۔ جو میڈيا كو درپيش مشكلات اور دين و عقائد كی توہين جيسے اہم مسائل پر گفتگو كریں گے۔
361371

نظرات بینندگان
captcha