"اسكی پولز" پر آيات قرآن سے كشميری مسلمانوں میں غم وغصہ

IQNA

11:25 - February 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1743853

"اسكی پولز" پر آيات قرآن سے كشميری مسلمانوں میں غم وغصہ

بين الاقوامی گروپ: كشمير كے برفانی علاقہ گلمرگ Gulmarg)) میں اس كے لیے آنے والے سویڈن باشندے سے ايسے اسكی پولز بر آمد ہوئے ہیں جن پر آيات قرآن مجيد نقش تھیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ويب سائٹ " Kashmir Watch" كے حوالے سے بتايا ہے كہ یہ خبر جنگل میں آگ كی طرح پھيل گئی اور ديكھتے ہی ديكھتے سينكڑوں لوگ گلمرگ جمع ہو گئے، جس كے بعد مقامی پوليس نے سویڈش سياہ ہانس پیٹرك كو پكڑليا۔ اور اس سے پوچھ گچھ شروع كر دی۔ تحقيقات كےدوران سویڈش سياہ فام نے بتايا كہ اس كی بيوی ايك قطری مسلمان ہے جس نے كچھ عرصہ پہلے اس كو قرآن كريم كی مختلف آيات كے اسٹيكر دیے تھے اور اس نے بغير سوچے سمجھے ان اسٹيكروں كو اپنے اسكی جوڑے پر چسپاں كر ديا۔
361379
نظرات بینندگان
captcha