جرمنی میں ائمہ مساجد كے لیے پہلے تعليمی مركز كا افتتاح

IQNA

جرمنی میں ائمہ مساجد كے لیے پہلے تعليمی مركز كا افتتاح

11:32 - February 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1743865
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كے شہر برلن میں ائمہ مساجد كی تعليم و تربيت اور جرمن زبان میں اسلامی علوم سے آشنائی اور آگہی كے لیے عنقريب ايك تعليمی مركز كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كے بين الاقوامی خبررساں ادارے " IINA" كے حوالے سے بتايا ہے كہ جرمنی كے ائمہ مساجد كے تعليمی مركز كے پرنسپل اليگزينڈر فايگر " نے بتايا ہے كہ اس مركز میں تمام كلاسیں جرمن زبان میں ہوں گی اور ايسا پہلی بار ہو رہا ہے كہ جرمنی كی مساجد كے امام اور مبلغين كو اسلامی علوم جرمنی زبان میں پڑھائے جائیں گے۔ اليگزينڈرفايگر نے كہا كہ اس مركز سے فارغ ہونےوالے مبلغين دينی مدارس میں اسلامی علوم كی تدريس كریں گے۔ اور اس كے علاوہ جرمنی میں مبلغ اور مسجد كے امام جماعت كے عنوان سے اپنی خدمات انجام دے سكیں گے۔ مركز كے پرنسپل نے بتايا كہ ابھی تك علمائے مركز كو جرمنی كی وزارت تعليم سے باقاعدہ منظوری نہیں ملی ۔ ليكن پھر بھی اپنے پہلے دورے كے لیے مركز ۳۲ مسلمان طلباء كو داخلہ دے گا جو دو ٹرم میں اسلامی علوم كی تعليم حاصل كریں گے۔ اور اس دورے كے فارغ التحصيل افراد كو جرمنی كی وزارت تعليم كی طرف سے باقاعدہ سند جاری كی جائے گی۔
362176

نظرات بینندگان
captcha