انگلينڈ نے گرٹ ويلڈرز كو ويزا سے انكار كر ديا ہے

IQNA

انگلينڈ نے گرٹ ويلڈرز كو ويزا سے انكار كر ديا ہے

12:18 - February 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1744577
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ میں برطانوی سفارت خانہ كی طرف سے قرآن كی توہين پر مبنی فلم تيار كرنے والے ہالينڈ كی قومی اسمبلی كے ركن گرٹ ويلڈرز كو ايك خط ارسال كيا گيا ہے جس میں اس كے ويزا كے حصول كے لیے لی گئی درخواست كو رد كر ديا گيا ہے۔
خط میں درخواست كو رد كرنے كی وجہ انگلينڈ میں گرٹ ويلڈرز كی موجودگی كو امن وامان كی صورت حال كے لیے خطرہ قرار دياہے۔اس سے قبل انگلينڈ كے لارڈ پيرسن نے ويلڈرزكو انگلينڈ آنے كی دعوت دی تھی۔ انگلينڈ حكومت كے اس اقدام پر تعجب كا اظہار كرتے ہوئے لارڈ پيرسن نے كہا انگلينڈ حكومت كا یہ اقدام آزاد اظہار رائے كے بالكل منافی ہے اور میں كوشش كروں گا كہ ويلڈرز اپنی فلم انگلينڈ كی اسمبلی میں دكھا سكیں۔ ياد رہے كہ ۱۵ منٹ كی یہ توہين آميز فلم گزشتہ سال گریٹ ويلڈرز نے تيار كی جس كے بعد اسلامی دنيا میں فلم كے خلاف شديد غم وغصہ كی لہر دوڑ گئی اور ہالينڈ كے مسلمانوں نے ويلڈرز كے خلاف مقامی عدالت میں توہين اسلام كا مقدمہ كيا تھا۔
362582
نظرات بینندگان
captcha