ليبيا میں خواتين سےمخصوص حفظ قرآن كےمقابلوں كا آغاز

IQNA

ليبيا میں خواتين سےمخصوص حفظ قرآن كےمقابلوں كا آغاز

13:31 - February 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1745594
بين الاقوامی گروپ: ۱۶ فروری ۲۰۰۹ء كو ليبيا كےدارالحكومت طرابلس میں خواتين سےمخصوص حفظ قرآن كےمقابلوں كا آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ليبيا كےروزنامہ " الفجر الجديد" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كا اہتمام انجمن خيریہ " وا عتصموا" اور ليبيا كےادارہ اوقاف و امور زكوۃٰ نےباہمی تعاون سےكيا تھا۔ ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں جو شہر طرابلس كے" نور" نامی قرآن سنٹر میں منعقد ہوئی ليبيا كےقرآنی مراكز كے عہدہ داروں اور حفاظ قراء نے شركت كی۔ ان مقابلوں میں ليبيا كی ۶۱ خواتين نے شركت كر رہی ہیں اور یہ مقابلے ۹ فروری ۲۰۰۹ء تك جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں ليبيا كے نامور قرآنی اساتذہ " وليد محمد الشين" ، " عمر الطاہر المہدی" ، " عبدالرحمن صالح محمد " اور احمد عمر ابوفريوہ" منصف ہیں۔
365168
نظرات بینندگان
captcha