ايك ریڈيو اسٹيشن كی مسلمانوں كو اسلام سےدور كرنے كی ناكام كوشش

IQNA

ايك ریڈيو اسٹيشن كی مسلمانوں كو اسلام سےدور كرنے كی ناكام كوشش

16:45 - February 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1745794
بين الاقوامی گروپ: عيسائيت مبلغ كے نام سےسرگرم " FEBC" ریڈيو اسٹيشن نے اپنی نشريات میں عيسائيت كی توسيع اور مسلمانوں كو اسلام سے دور كرنے كے لیے پروگرام شامل كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق " Islam Online" ويب سائٹ نےلكھا ہے كہ عيسائی ریڈيو FEBC نے اپنی عالمی نشريات ۱۵۰ مختلف زبانوں میں نشر كرتا ہے اور اس كا كہنا ہے كہ وہ اپنے مخصوص عيسائی پروگرام تشكيل دے رہا ہے جس سے عيسائيت كو مسلم ممالك میں وسعت دی جائے گی اور عيسائيوں كی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ ان كے من جملہ پروگراموں میں سے ايك " عيسی منصوبہ " ہے جو كافی عرصہ پہلے تيار كيا گيا ہے اور اب نشر كياجا رہا ہے اس پروگرام كا اصلی مقصد انڈونيشيا ،بنگلہ ديش، پاكستان اور ہندوستان كےمسلمانوں پر كام كرنا ہے جو كہ مسلمانوں كی نصف سے زيادہ آبادی پر مشتمل ہیں۔ اس ریڈيو كا اگلا ٹارگٹ قازستان كا ملك ہے جو مركزی ايشيا میں اسلامی قطب میں تبديل ہو رہا ہے۔ عيسائيوں كا عيسائيت كی مسلمانوں میں تبليغ كا بہترين ہتھيار یہ ہے كہ مسلمانوں كو یہ كہہ كر بہكاتے ہیں كہ قرآن میں حضرت عيسی (ع) كو اچھے الفاظ سے ياد كيا گيا ہے۔
363873

نظرات بینندگان
captcha