لاہور میں آرٹ اينڈ كلچر نمائش كا انعقاد

IQNA

لاہور میں آرٹ اينڈ كلچر نمائش كا انعقاد

11:15 - February 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1745950
فن گروپ: ايران كے اسلامی انقلاب كی ۲۰ویںسالگرہ كی مناسبت سے لاہور " الحمراء" آرٹ گيلری میں ۵ فروری ۲۰۰۹ء سے ۱۲فروری ۲۰۰۹ء تك آرٹ اينڈ كلچر كے موضوع پر نمائش منعقد كی گئی تھی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےلاہور میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچر سنٹركے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد ايرانی آرٹسٹوں كی ترقی و پشرفت كی تصوير كشی كرنا ہے۔ اس نمائش میں صوبہ خراسان رضوی، شمالی خراسان، جنوبی خراسان، گلستان، اور تہران كے آرٹسٹوں نے شركت كی۔ اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں لاہور اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچر سنٹركے كونسلر " سعيد خرازی" نے كہا كہ یہ نمائش ايرانی آرٹسٹوں كی ترقی ، پيشرفت كی چھوٹی سی جھلك ہے۔
362769

نظرات بینندگان
captcha