بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " براثا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يورپ میں شيعہ مراجع كا نمائندہ " نبيل شاكر الطالقانی" نے كہا مكتب اہل بيت(ع) سےمحبت كرنے والوں نے ۱۴ فروری كی رات كو سویڈن میں عزاداری سيدالشہداء(ع) میں شركت كی۔چہلم سيدالشہداء كی مناسبت سے سویڈن میں عزاداری اباعبداللہ الحسين(ع) كا اہتمام مركز امام صادق(ع) اور مركز خادمان امام حسين(ع) نے باہمی تعاون سے كيا تھا۔ عزاداری كے دوران شركاء میں سویڈنی زبان میں قيام امام حسين(ع) كے پيغام كےموضوع پر پمفلٹ تقسيم كیے گئے۔
364493