بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق معروف عالمی روزنامہ " الشرق الاوسط" نے لكھا ہے كہ گينيو گانف نے قرآن كا مطالعہ كرنے كے بعد كہا ہے كہ انھوں نے مسلمانوں كی مقدس كتاب كو اسلام كی درست تصوير اور استقلالی بنيادوں پر سمجھنے كے لیے ابتداء كر دی ہے انھوں نے كہا كہ قرآن مسلمانوں میں اچھے اقداركے احيا كی بات تو كرتاہے اور اس میں دہشت گردی كی طرف دعوت يا شدت پسندی كو ہوا دينے والی آيات نہیں ديكھی گئی ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ بلغاریہ كے دارالحكومت میں موجود صوفیہ فرقے میں دينی تنوع اور تعدد سے اس ملك میں قومی وحدت فراہم ہوئی ہے اور مختلف اديان كے مابين قرب حاصل ہوا ہے بلغاریہ میں ايك ملين مسلمان آباد ہیں جن میں سے اكثريت كا تعلق تركی نژاد سے ہے۔
365247