چين میں قرآن كے قديمی ترين قلمی نسخہ كو قومی اسناد میں ثبت كر ديا گيا

IQNA

چين میں قرآن كے قديمی ترين قلمی نسخہ كو قومی اسناد میں ثبت كر ديا گيا

14:32 - February 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1746714
بين الاقوامی گروپ:دنيا كے قديمی ترين قرآن كےقلمی نسخہ كو چين كے قديمی قلمی نسخہ جات كےمركز اسناد میں ثبت كر ديا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " محيط" ويب سائٹ نے لكھاہے كہ چين كے صوبہ شنگہھائی میں موجود قديمی قلمی نسخہ جات كےمركز نے اس قديم ترين قرآن كے قلمی نسخہ جات میں مثبت كرنے كا مطالبہ كيا ہے اور چين كے قومی مركز نے اس نسخہ كے ثبت كا مطالبہ قبول كر ليا ہے۔ قديمی قلمی نسخہ جات كی فہرست میں ۸۷ نسخہ جات ثبت ہیں جن میں " بدھ مت" دين كی مقدس كتاب" بودا" بھی ہے جو ہزار سال سے بھی زيادہ قديمی ہے ۔ قرآن كا یہ قديمی ترين قلمی نسخہ ۷۰۰ سال پہلے مركزی ايشياء سے چين لايا گيا جو ۳۰ پاروں اور ۶۸۱ صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ قديمی نسخہ اب چين كے صوبہ شنگہھائی كے علاقہ " چين" كی مسجد " جیہ زی" میں ركھا گيا ہے۔
365759
نظرات بینندگان
captcha