بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " نسيج" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ كتاب ۳۰۰ صفحات پر مشتمل ہے اور اس كتاب میں اس مقدس مسجد كی جديد تصاوير بھی دی گئی ہیں۔ اس كتاب كے مولف " محمد غوشہ" نے كہا ہے كہ اس كتاب كی تاليف كا مقصد دنيا كو اسلامی تمدن كے نمونوں اور اس مسجد كی تاريخ اور طرز تعمير سے آشنا كرنا ہے۔ نامور رائٹر اور مورخ " محمد غوشہ" نے مزيد كہا ہے كہ اس كتاب كو تاليف كرنے كا اہم مقصد اس كتاب كا مطالعہ كرنے والے كے دل میں مسجد الاقصی اور شہر قدس سے محبت ايجاد كرنا ہے۔ جناب" غوشہ" نے وضاحت كی كہ اس كتاب كی تاليف میں اڑھائی سال كا عرصہ لگا ہے اور اس كتاب میں اس بابركت زمين كے بارے میں مستند اور جديد معلومات ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اس كتاب كی تاليف میں مستند مصادر سے استفادہ كيا گيا ہے۔
367304