غزہ میں " قدس كو دنيائے عرب كا ثقافتی دارالحكومت " قرار دينے كی تقريب

IQNA

غزہ میں " قدس كو دنيائے عرب كا ثقافتی دارالحكومت " قرار دينے كی تقريب

16:55 - March 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1754462
بين الاقوامی گروپ: سال ۲۰۰۹ء میں قدس كو دنيائے عرب كا ثقافتی دارالحكومت قرار دينے كی تقريب كا غزہ میں آغاز ہو گياہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق (Ma,an) خبررساں ايجنسی نے كہا ہے كہ غزہ میں جشن كی اس تقريب كا آغاز تلاوت كلام پاك ، ترانے اور خطاب سے ہوا۔ اس تقريب كا انعقاد بيت المقدس اور مغربی اردن كے كنارے فروری میں ہونا تھا ليكن اسرائيلی جارحيت كے سبب اسے موخر كر ديا گيا تھا۔ یہ تقريب قدس كی سرگرميوں پر ناظرہ قومی كمیٹی كےتعاون سے قدس كو دنيائے عرب كا ثقافتی دارالحكومت قرار دينے كی غرض سے منائی جا رہی ہے جس كے لیے ايك ملين ڈالر مختص كیے گئے ہیں۔ اس كمیٹی كے سابقہ سربراہ اور حماس حكومت كے وزير ثقافت عطا اللہ ابوالصباح نے تقريب سےخطاب كرتےہوئے كہا كہ قدس ہميشہ كے لیے ملين كا دارالحكومت رہے گا اور فلسطينيوں كو چاہیے كہ وہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال كر اس كی آزادی كے لیے پوری جدوجہد كریں۔
374708

نظرات بینندگان
captcha