بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق (Ma,an) خبررساں ايجنسی نے كہا ہے كہ غزہ میں جشن كی اس تقريب كا آغاز تلاوت كلام پاك ، ترانے اور خطاب سے ہوا۔ اس تقريب كا انعقاد بيت المقدس اور مغربی اردن كے كنارے فروری میں ہونا تھا ليكن اسرائيلی جارحيت كے سبب اسے موخر كر ديا گيا تھا۔ یہ تقريب قدس كی سرگرميوں پر ناظرہ قومی كمیٹی كےتعاون سے قدس كو دنيائے عرب كا ثقافتی دارالحكومت قرار دينے كی غرض سے منائی جا رہی ہے جس كے لیے ايك ملين ڈالر مختص كیے گئے ہیں۔ اس كمیٹی كے سابقہ سربراہ اور حماس حكومت كے وزير ثقافت عطا اللہ ابوالصباح نے تقريب سےخطاب كرتےہوئے كہا كہ قدس ہميشہ كے لیے ملين كا دارالحكومت رہے گا اور فلسطينيوں كو چاہیے كہ وہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال كر اس كی آزادی كے لیے پوری جدوجہد كریں۔
374708