يورپی يونين :اسرائيل قدس كو بھی اپنے مقبوضہ علاقوں میں شامل كر رہا ہے

IQNA

يورپی يونين :اسرائيل قدس كو بھی اپنے مقبوضہ علاقوں میں شامل كر رہا ہے

17:31 - March 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1754931
بين الاقوامی گروپ: يورپی يونين نے اسرائيل پر الزام لگايا ہے كہ وہ شہر قدس شريف كو بھی اپنے مقبوضہ علاقوں میں شامل كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " Islam Online" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۷مارچ ۲۰۰۹ء كو انگلينڈ كے روزنامہ " گارڈين"نے يورپی يونين كی ايك مخفی رپورٹ شائع كی ہے جس میں ذكر كيا گيا ہے كہ اسرائيل شہر قدس كو بھی اپنے مقبوضہ علاقوں میں شامل كرنا چاہتا ہے۔ اس رپورٹ میں مزيد آيا ہے كہ اسرائيل اس شہر كو مكمل طور پریہودی نشين بنانا چاہتا ہے اور اسےاپنے مقبوضہ علاقوں میں شامل كرنا چاہتا ہے۔ ياد رہے كہ اسرائيل نے ۱۹۶۷ء میں عربوں كے ساتھ چھ روزہ جنگ میں كاميابی كے بعد قدس پر غير قانونی قبضہ كر ليا تھا اور اس وقت سے لے كر اب تك اسرائيل نے فلسطينيوں كو اس شہر سے باہر نكالنے كے لیے بہت زيادہ كوششیں كی ہیں۔
374869

نظرات بینندگان
captcha