بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب میں ہزاروں شيعہ و سنی مسلمانوں نے شركت كی اور جشن كی یہ تقريب بغداد كے علاقہ عظيمیھ كی مسجد" ابو حنيفھ بن النعمان" میں منعقد ہوئی۔ جشن كی اس تقريب میں وزراء ، عراق كے سركاری عہديداروں اور عراق كے نائب صدر "طارق الہاشمی" نے شركت كی۔ اس جشن كا انعقاد كرنےوالی كمیٹی نے كہا ہے كہ جشن كی اس تقريب كے انعقاد كا مقصد شيعہ اور اہل سنت كےدرميان وحدت ويكجہتی ايجاد كرنا ہے۔ ۲۰۰۳ء كے بعد پہلی مرتبہ عراق میں شيعہ اور اہل سنت نے مل كر عيد ميلاد النبی (ص) كا جشن منايا ہے۔
376925