عراق كے شيعہ و سنی مسلمانوں نےعيد ميلاد النبی (ص) كےموقع پرمل كر جشن منايا

IQNA

عراق كے شيعہ و سنی مسلمانوں نےعيد ميلاد النبی (ص) كےموقع پرمل كر جشن منايا

14:12 - March 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1755819
بين الاقوامی : ۱۰ مارچ ۲۰۰۹ء كو ہفتہ وحدت اور عيد ميلاد النبی (ص) كی مناسبت سے بغداد میں شيعہ و سنی مسلمانوں نے مل كر جشن منايا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب میں ہزاروں شيعہ و سنی مسلمانوں نے شركت كی اور جشن كی یہ تقريب بغداد كے علاقہ عظيمیھ كی مسجد" ابو حنيفھ بن النعمان" میں منعقد ہوئی۔ جشن كی اس تقريب میں وزراء ، عراق كے سركاری عہديداروں اور عراق كے نائب صدر "طارق الہاشمی" نے شركت كی۔ اس جشن كا انعقاد كرنےوالی كمیٹی نے كہا ہے كہ جشن كی اس تقريب كے انعقاد كا مقصد شيعہ اور اہل سنت كےدرميان وحدت ويكجہتی ايجاد كرنا ہے۔ ۲۰۰۳ء كے بعد پہلی مرتبہ عراق میں شيعہ اور اہل سنت نے مل كر عيد ميلاد النبی (ص) كا جشن منايا ہے۔
376925

نظرات بینندگان
captcha