جدہ كے مجمع فقہ اسلامی كے جنرل سيكرٹری : استكباری سازشیں وحدت اسلامی كے لیے مشكل ساز ہیں

IQNA

جدہ كے مجمع فقہ اسلامی كے جنرل سيكرٹری : استكباری سازشیں وحدت اسلامی كے لیے مشكل ساز ہیں

18:29 - March 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1756619
بين الاقوامی گروپ: عصرحاضر میں امت اسلامیہ كو استعمار كيطرف سے ثقافتی، اقتصادی اور فوجی يلغار كا سامنا ہے اور یہ يلغار وحدت اسلامی كو عملی جامہ پہنانے میں مشكلات ايجاد كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق بائيسویں عالمی وحدت كانفرنس میں شريك جدہ مجمع فقہ اسلامی كےجنرل سيكرٹری عبدالسلام عبادی نے خطاب كرتےہوئے كہا كہ اسلام كے خلاف استعماری سازشیں وحدت كے راستہ میں مشكل ساز ہیں اور ہم تمام مسلمانوں میں مشتركہ مفاہيم كی تقويت كے آرزومند ہیں تاكہ ہر قسم كے بيرونی عوامل كے سامنے سيسہ پلائی ديوار بن سكیں۔ انھوں نے كہا كہ امت اسلامیہ كے مشتركات كو مستحكم كرنے سے مسلمانوں كے درميان تعاون بڑھے گا اور ہم وحدت ، قرب، محبت اور تعاون كے مبلغ ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كی پوری جدوجہد كا مقصد ايك دوسرے كے حقوق كا احترام اور اس بناپر سياسی روابط اور تمام اسلامی سرگرمياں مركوز ہونی چاہيیں ۔اردن كے سابقہ وزير نے امت اسلامیہ كے درميان متعدد مذاہب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہم تعدد مذاہب كا اعتراف كرتے ہوئے اسی فكر كو تمام امور میں ملحوظ ركھنا چاہیے۔
377542

نظرات بینندگان
captcha