بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جناب احسان اوغلو اس اجلاس میں مغربی تمدن كی تشكيل میں اسلامی تمدن كے كردار كے موضوع پر خطاب كریں گے۔ اس اجلاس میں جس كے ميزبان ترك وزير اعظم "رجب طيب اردگان" ہیں، فرانس كے وزيراعظم ، اقوام متحدہ كے سربراہ اور امريكہ كے صدر بھی شركت كر رہے ہیں۔ تركی كے وزير اعظم نے اپنے بيانیے میں كہا ہے كہ اس اجلاس كا مقصد مختلف تہذيبوں كے درميان صلح اور آشتی كی فضا قائم كرنا اور نفرتوں اور دوريوں كو ختم كرنا ہے۔ ايران كے سابق صدر " سيد محمد خاتمی" بھی گزشتہ روز اس اجلاس میں شركت كرنے كے لیے استنبول پہنچے ہیں۔
383591