بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق نہج البلاغہ كی چاليس حكمتوں كے حفظ كا یہ مقابلہ مرحوم دشتی كے ترجمہ نہج البلاغہ سے ہو گا اور مدرسہ امام خمينی (رح) ،مدرسہ حجتیہ، مدرسہ بنت الہدی اور جامعۃ الزہراء میں ايك ساتھ منعقد ہو گا ۔ اس مقابلے میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو قيمتی انعامات ديئے جائیں گے۔
ياد رہے كہ قم میں دينی تعليم حاصل كرنے والے غير ايرانی طلباء اور طالبات میں اس مقابلے كو بہت زيادہ پذيرائی حاصل ہوئی ہے اور اس مقابلے میں شركت كے لئے اب تك تقريباً ايك ہزار افراد اپنے ناموں كا اندراج كروا چكے ہیں۔ مخفی نہ رہے كہ اسلامك تھاٹ كا مركز انگلينڈ میں اور اس كا ايك دفتر مدرسہ امام خمينی قم میں بھی ہے۔ یہ دفتر اس سے پہلے بھی قم میں ہندو پاك كے دينی طلباء كے لئے نہج البلاغہ سے مقالہ نويسی كے مقابلے منعقد كروا چكا ہے اور ان مقابلوں میں نہج البلاغہ سے مختلف موضوعات پر ۵۵۰ مضامين جمع ہوئے ہیں۔ اس دفتر نے نہج البلاغہ كے منتخب مضامين پر مشتمل اردو زبان میں كتابیں بھی شائع كی ہیں۔ اس كے علاوہ اردو زبان میں babolilm.com نامی ويب سائٹ كا اجراء بھی اس دفتر كی كاركردگی میں شامل ہے۔ شہرقم میں قائم اسلامك تھاٹ كے دفتر نے اردو بولنے والوں كے لئے تين سيمينار بھی منعقد كيئے ہیں جن میں قم كے امام جمعہ آيت اللہ استادی، جامعۃ المصطفی العالمیہ كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين اعرافی، آيت اللہ جہرمی اور اسلامك تھاٹ كے سرپرست حجت الاسلام والمسلمين مقبول حسين علوی خطاب كر چكے ہیں۔
405492