بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تفسير "اطيب البيان" كی ساتویں جلد كو نظر ثانی كے بعد بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ سبطين (ع) نے شائع كرايا ہے۔ یہ جلد ۵۲۸ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس جلد میں سورہ انعام اور سورہ اعراف كی ابتدائی ۳۰ آيتوں كی تفسير ہے۔ اس سے پہلے یہ كتاب ۳۰ سال پہلے چار جلدوں میں شائع ہوئی تھی جبكہ اس كا جديد ایڈيشن ۲۰ جلدوں كا ہو گا۔
ياد رہے كہ فارسی زبان میں یہ تفسير ۱۳۱۲ ہجری قمری كو لكھی گئی تھی جس كی بنياد اخبار معصومين (ع) پرہے۔
410767