سعودی عرب كے شہر قطيف میں قرآنی فيسٹيول كا آغاز

IQNA

سعودی عرب كے شہر قطيف میں قرآنی فيسٹيول كا آغاز

14:37 - June 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1794520
بين الاقوامی گروپ: ۲۲ جون ۲۰۰۹ء كو سعودی عرب كے شہر قطيف میں قرآنی فيسٹيول كا آغاز ہوا۔ اس فيسٹيول كا اہتمام انجمن قرآن " ابن القيم" نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس فيسٹيول كی افتتاحی تقريب میں قطيف كے ادارہ تعليم و تربيت كے مدير " عبدالكريم العليط ، انجمن قرآن " ابن القيم" كے سرپرست " صالح بن سفر الوادعی" اور سعودی عرب كے كچھ شيعہ علماء نے شركت كی۔ یہ فيسٹيول دس دن تك جاری رہے گا اور اس فيسٹيول میں ترتيل ، تجويد، تفسير قرآن كا كورس اور قرآن مجيد كے قلمی نسخوں، ہينڈی كرافٹس اور اسلامی آرٹ پر نمائشیں منعقد كی جائیں گی۔ " ابن القيم" قرآن انجمن كے سرپرست "صالح بن سفر الوادعی" نے بتايا كہ اس فيسٹيول كے تمام پروگراموں میں قطيف كے ۱۲۸ اسكولوں كے تقريباً ۳۰۰ طلباء شركت كریں گے۔
424243

نظرات بینندگان
captcha