بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس فيسٹيول كی افتتاحی تقريب میں قطيف كے ادارہ تعليم و تربيت كے مدير " عبدالكريم العليط ، انجمن قرآن " ابن القيم" كے سرپرست " صالح بن سفر الوادعی" اور سعودی عرب كے كچھ شيعہ علماء نے شركت كی۔ یہ فيسٹيول دس دن تك جاری رہے گا اور اس فيسٹيول میں ترتيل ، تجويد، تفسير قرآن كا كورس اور قرآن مجيد كے قلمی نسخوں، ہينڈی كرافٹس اور اسلامی آرٹ پر نمائشیں منعقد كی جائیں گی۔ " ابن القيم" قرآن انجمن كے سرپرست "صالح بن سفر الوادعی" نے بتايا كہ اس فيسٹيول كے تمام پروگراموں میں قطيف كے ۱۲۸ اسكولوں كے تقريباً ۳۰۰ طلباء شركت كریں گے۔
424243