بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار نے " معا" سائٹ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين كے وزير اوقاف " محمود العباس" نے گزشتہ روز یہ خبر دی ہے كہ یہ قرآنی مقابلے خواتين و حضرات كے درميان تين شعبوں حفظ ، قرائت اور ترتيل میں منعقد كیے جائیں گے۔ انہوں نے كہا كہ فلسطين كے مختلف شہروں میں خواتين و حضرات كے درميان قرآنی مقابلوں كا انعقاد وزارت اوقاف كے اہم اہداف میں سے ہے۔ اور ان مقابلوں كو حفظ ، قرائت ، ترتيل اور تجويد كی صورت میں منعقد كرنے كا مقصد قرآنی ثقافت كو رائج كرنا اور نئی نسل كی تربيت كرنا ہے۔
430518