بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ كرغستان كی رپورٹ كے مطابق كرغستان كی رياست "چوی" میں واقع دارالقرآن گزشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی رياست چوی كے علاقہ " آكونديونس" میں بچوں كے لئے قرائت قرآن كی كلاسیں كا اہتمام كر رہا ہے۔ دو ماہ كے اس كورس میں تقريباً ۵۰ طلباء قرائت قرآن كی تعليم حاصل كریں گے۔
ياد رہے كہ یہ كلاسیں ۹ سے ۱۳ سال كے بچوں سے مختص ہیں۔ ان كلاسوں میں بچوں كو تجويد، قرائت اور ناظرہ قرآن كی تعليم كے علاوہ نماز كے اہم مسائل اور قرائت نماز سے بھی آشنا كيا جائے گا۔
440963