ہنگری میں پہلا اسلامی مركز قائم كرنے كی منظوری

IQNA

ہنگری میں پہلا اسلامی مركز قائم كرنے كی منظوری

14:28 - August 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1808675
بين الاقوامی گروپ: ہنگری كے شہر" بڈاپسٹ" كی بلدیہ نے اس شہر میں پہلے اسلامی مركز كی تعمير كی منظوری دے دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ہنگری كے دارالحكومت "بڈاپسٹ" كی بلدیہ نے شدت پسند گروپوں كی مخالفت كے باوجود گزشتہ روز اس اسلامی مركز كی تعمير پر رضا مندی كا اعلان كيا ہے۔ ہنگری كے ۵۰ ہزار مسلمان عبادت اور مذہبی پروگراموں كے انعقاد كے لئے مناسب جگہ نہ ہونے كی وجہ سے شديد مشكلات كا شكار ہیں اور ٹوليوں كی صورت میں نماز جماعت اپنے گھروں میں ادا كرتے ہیں۔ اس اسلامی مركز كے لئے ۲۰۰۵ء كو شہر بڈاپسٹ كی بلدیہ سے زمين خريدی گئی تھی ليكن اسلام مخالف گروپوں اور حكومتی مخالفت كی وجہ سے اس كی تعمير كا كام شروع نہیں ہو سكا تھا۔
441637

نظرات بینندگان
captcha