بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" قم كے حيدريان اسٹیڈيم میں امام زمانہ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے دس روزہ تقريبات شروع ہو چكی ہیں جس میں قم سے پارليمنٹ كے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمين علی بنائی نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ امام زمانہ كے منتظرين كو چاہیے كہ وہ ہر وقت امام كی ياد میں رہیں۔ انہوں نے كہا كہ امام زمانہ كے منتظرين كو چاہیے كہ وہ اسلامی اخلاق سے آراستہ ہوں اور دوسروں كو بھی اسلامی اخلاق سے منور كریں۔ اس تقريب میں جامعہ مدرسين كے ركن حجۃ الاسلام والمسلمين محمد جواد فاضل لنكرانی نے بھی خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مستحبات میں سے سب سے اہم مستحب بنی نوع آدم كی خدمت ہے۔ لہذا تمام ذمہ دار افراد كو چاہیے كہ وہ عالم بشريت كی خدمت كو اپنا وطيرہ بنائیں۔
441740