بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے اسلامی تبليغات آرگنائزيشن كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شعبہ قرآن كے انچارج "رضا خليلی" نے ايك قرآنی اجلاس میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ وہ صوبہ بھر میں قرآنی سرگرميوں كو فروغ دينا چاہتے ہیں اور اس سلسلہ میں بہت سارے قرآنی مراكز كو مالی گرانٹ بھی دی جائے گی۔ انہوں نے وضاحت كی كہ یہ سہوليات مازندران كے دارالقرآن الكريم اور بينك ملت كے تعاون سے قرآنی شخصيات اور قرآنی مراكز كو فراہم كی جائیں گی۔
447274