بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ " الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش میں غزہ كی پٹی كے ايك آرٹسٹ "ايمن عيسی" كے فنی شہ پاروں كی نمائش لگائی گئی ہے۔ ان سائن بورڈز میں محاصرہ میں زندگی گزارنے والی خواتين كی زندگی كی مشكلات كو دكھايا گيا ہے۔ جاليری ثقافتی ہال كے انچارج حافظ عمر نے اس بارے میں كہا كہ یہ نمائش ۲۸ اگست تك جاری رہے گی اور رام اللہ شہر كے علاوہ كرانہ باختری كے تمام شہروں میں یہ نمائش لگائی جائے گی اور اس نمائش كو لگانے كا مقصد غزہ كی پٹی كے محاصرہ كو خاتمہ دينے كی ايك كوشش بتايا گيا ہے۔
452014