بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی وزارت اوقاف كے شعبہ خواتين كے انچارج نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ان نشستوں میں خواتين كے خصوصی احكام اور خاندان اور عورت سے مربوط مسائل كو بيان كيا جائے گا۔ اعتدال العبادی نے مزيد كہا كہ یہ نشستیں اردن كی مساجد، سكولوں، انجمنوں اور مختلف مراكز میں منعقد ہوں گی جن میں سختی اور تشدد كے خلاف اہل خانہ كی حمايت ،احكام فقہ، سيرت نبوی، تجويد، تلاوت اور حفظ قرآن جيسے موضوعات كی تعليم دی جائے گی۔ العبادی نے آخر میں كہا كہ اردن كی وزارت اوقاف كی مبلغ خواتين موجودہ دور كے مسائل كے بارے میں منعقد ہونے والی علمی نشستوں میں شركت كریں گی۔
454752