ماہ مبارك رمضان كے دوران اصفہان میں تفسير قرآن كريم كے ۴۰۰ پروگراموں كا انعقاد

IQNA

ماہ مبارك رمضان كے دوران اصفہان میں تفسير قرآن كريم كے ۴۰۰ پروگراموں كا انعقاد

12:11 - August 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1819829
اعزازی نامہ نگار/محمود بابائی سواسری: ايرانی شہر اصفہان میں قائم اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن اس شہر میں تبليغ كے لئے موجود علماء كے تعاون سے صوبے كی ۴۰۰ مساجد میں سورہ حشر كی تفسير كے پروگرام منعقد كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن اصفہان كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نزول قرآن كريم اور رحمت الہی كے مہينے میں تبليغ كے لئے آنے والے علماء كے تعاون سے صوبے اصفہان كی ۴۰۰ مساجد میں نماز ظہروعصر كے بعد سورہ حشر كی تفسير كے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔ البتہ بعض مساجد میں تفسير كے یہ پروگرام نماز مغربين كے بعد منعقد ہوں گے۔
455719
نظرات بینندگان
captcha