كينیڈا میں قرائت اور حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

كينیڈا میں قرائت اور حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كا انعقاد

13:48 - September 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1825557
قرآنی سرگرمياں گروپ: ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كی كوششوں اور كينیڈا كےاسلامی مراكز كی شركت سے اس ملك كے شہر ٹورنٹو كے نوجوانوں اور مرد حضرات سے مخصوص قرائت اور حفظ قرآن كريم كے مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ٹورنٹو كے ايك نئے جعفری اسلامی سنٹر میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں كے فائنل راؤنڈ میں نوجوانوں نے بھرپور شركت كی ہے۔
اسلامی مراكز كے عہديداروں اور بين الاقوامی قراء كی منصف كمیٹی نے ان مقابلوں میں نوجوانوں كی بھرپور شركت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس قسم كے مقابلوں كو جاری رہنا چاہیے۔
ان مقابلوں كے اختتام پر نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے نوجوانوں كو نفيس انعامات سے نوازا گيا ہے۔
464020

نظرات بینندگان
captcha