يوكرائن میں اسلامی ثقافتی نمائش كا انعقاد

IQNA

يوكرائن میں اسلامی ثقافتی نمائش كا انعقاد

14:11 - September 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1830525
بين الاقوامی گروپ: جزيرہ نما كريمہ كےدارالحكومت "سميفر ويول" میں عيدفطر كی مناسبت سے ايك اسلامی ثقافتی نمائش لگائی گئی تھی جو كہ ۲۵ ستمبر كو اپنے اختتام كو پہنچ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے عرب نیٹ سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تاتار كی قومی كونسل كی كوششوں اور يوكرائن كےجزيرہ نماز كريم كے مسلمانوں كے دينی ادارے كے تعاون سے یہ اسلامی ثقافتی نمائش لگائی گئی تھی۔
اس نمائش كو منعقد كرنے والے عہديداروں نے اس نمائش كے انعقاد كا مقصد بيان كرتےہوئے كہا ہے كہ اس نمائش كا مقصد مختلف اقوام متحدہ اور ثقافتوں سے تشكيل پانے والے جزيرہ نما كريم كے لوگوں كو اسلام سے آگاہ كرنا تھا۔
ياد رہے كہ اس نمائش میں حلال مصنوعات كو ركھا گيا تھا اور قوميت تاتاركونسل كے ترجمان "ليليا موسليمووا" نے اس نمائش كے اوپر "حلال" كا نام لكھنے كا سبب بتاتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش كو اس لئے حلال كہا گيا ہے كيونكہ یہ فقط اسلام اور مسلمانوض كے درميان بہت رائج ہے۔
469559


نظرات بینندگان
captcha