تركی كے سركاری تھیٹر میں "كربلا" نامی اسٹيج شو

IQNA

تركی كے سركاری تھیٹر میں "كربلا" نامی اسٹيج شو

13:46 - September 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1831910
بين الاقوامی گروپ: تركی كے شيعوں كی كوشش سے يكم اكتوبر كو اس ملك كے سركاری اور حكومتی تھیٹر میں "كربلا" نامی اسٹيج شو منعقد كيا جا رہا ہے جس میں تركی كے صدر "عبداللہ گل" وزير اعظم "رجب طيب اردگان" اور چيف آف آرمی سٹاف "جنرل ايلكر باشبوغ" شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ sabah كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اسٹيج شو میں ۹۰ فنكار بانسری كی غمگين آواز كے ذريعے اپنے فن كا مظاہرہ كریں گے اور پھر ديگر فنكار امام حسين(ع) اور ان كے ۷۲ وفادار ساتھيوں كی مظلوميت كو پيش كریں گے۔
اس "كربلا" نامی اسٹيج شو كا آغاز مسجد كوفہ میں حضرت علی(ع) كی شہادت سے ہو گا اور پھر كربلا كی جنگ كو تفصيل كے ساتھ پيش كيا جائے گا۔ اس اسٹيج شو كا اہم ترين پيغام پيغمبر اكرم(ص) كی حديث كہ جس میں آپ فرمايا"ميری اہل بيت كو نقصان نہ پہنچاؤ" ہے۔
"كربلا" نامی اسٹيج شو كو "علی برك تای" نے ۱۹۹۶ء میں تحرير كيا تھا۔
471483

نظرات بینندگان
captcha