بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے اخبار العالم سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپی پارليمنٹ كی پہلی باحجاب خاتون اوزدمير نے اس پارليمنٹ میں آنے كے بعد اسلامی حجاب اختيار كرنے كی وجہ سے ہونے والے اہانتوں پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔
اس ترك مسلمان خاتون نے كہا ہے كہ جب سے میں بيلجيئم كی پارليمنٹ كی ركن بنی ہوں اس وقت سے آج تك ميری بہت زيادہ اہانت كی گئی ہے۔
ماہينور اوزدمير نے مزيد كہا ہے كہ بيلجيئم اور اس ملك كی اخبارات كے علاوہ عالمی اخبارات نے بھی ميری اہانت كرنے میں كوئی دقيقہ فروگذاشت نہیں كيا ہے۔
انہوں نے آخر میں حجاب كے بارے میں يورپی موقف كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ يورپی لوگ فقط اس پردے كو ظاہری نگاہ سے ديكھتے ہیں اور اس میں پوشيدہ افكار اور صلاحيتوں سے چشم پوشی كرتے ہیں۔
472010