كينيا میں مسلمانوں كی طرف سے اسلامی عدالتوں كے قيام كا مطالبہ

IQNA

كينيا میں مسلمانوں كی طرف سے اسلامی عدالتوں كے قيام كا مطالبہ

12:47 - October 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1833277
بين الاقوامی گروپ: كينيا كی مسلم اعلی كونسل "SUPKEM" نے اپنے ايك بيانیے میں مطالبہ كيا ہے كہ اس ملك میں مسلمانوں كی شكايات كو سننے كے لئے اسلامی عدالتوں كا قيام عمل میں لايا جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے "dunyabulteni" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كينيا كی مسلم اعلی كونسل كا بيانیہ گزشتہ روز كينيا كے ايك روزنامہ میں شائع ہوا ہے اس بيانیے میں كينيا كے وزير اعظم كو گزشتہ انتخابات میں مسلمانوں سے كیے گئے وعدے ياد دلائے گئے ہیں اس بيانیے میں ذكر كيا گيا ہے كہ افسوسناك امر یہ ہے كہ دو سال گزر جانے كے باوجود كينيا میں اسلامی عدالتوں كے قيام كا خواب شرمندہ تعبير نہ ہو سكا۔
473332


نظرات بینندگان
captcha