بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Dunya Bulteni " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جرمنی میں ہفتہ مساجد كا آغاز مشرقی اور مغربی جرمنی كے اتحاد كی سالگرہ كے موقع پر ہوا ہے اس ہفتے كے دوران جرمنی كے ہزاروں شہری اس ملك كے مختلف شہروں میں مساجد كا دورہ كریں گے جہاں پر وہ مسلمانوں كی عبادت كے طريقوں سے آشنا ہوں گے۔
ياد رہے كہ جرمنی میں تقريباً ايك ہزار مساجد موجود ہیں اور توقع كی جا رہی ہے كہ ہفتہ مساجد كے پہلے دن ايك لاكھ سے زيادہ افراد مساجد كا دورہ كریں گے اور وہ تاريخ اسلام میں مسجد كی اہميت اور مساجد كے طرز تعمير سے آگاہ ہوں گے۔
473311