جرمنی میں ہفتہ مساجد كا آغاز

IQNA

جرمنی میں ہفتہ مساجد كا آغاز

14:26 - October 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1833352
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز جرمنی كے مختلف شہروں میں ہفتہ مساجد كا آغاز ہوا ہے اس كا اہتمام جرمنی كی مسلم كونسل نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Dunya Bulteni " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جرمنی میں ہفتہ مساجد كا آغاز مشرقی اور مغربی جرمنی كے اتحاد كی سالگرہ كے موقع پر ہوا ہے اس ہفتے كے دوران جرمنی كے ہزاروں شہری اس ملك كے مختلف شہروں میں مساجد كا دورہ كریں گے جہاں پر وہ مسلمانوں كی عبادت كے طريقوں سے آشنا ہوں گے۔
ياد رہے كہ جرمنی میں تقريباً ايك ہزار مساجد موجود ہیں اور توقع كی جا رہی ہے كہ ہفتہ مساجد كے پہلے دن ايك لاكھ سے زيادہ افراد مساجد كا دورہ كریں گے اور وہ تاريخ اسلام میں مسجد كی اہميت اور مساجد كے طرز تعمير سے آگاہ ہوں گے۔
473311
نظرات بینندگان
captcha