بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی خبررساں ايجنسی "پترا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس دو روزہ سيمينار میں عالمی ماہرين نے اپنے مقالہ اور تحقيقات پيش كر كے قدس شريف میں یہودی بستيوں كی تعمير كے بارے میں بحث و گفتگو كی ہے۔
بيت المقدس كی اسلامی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس سيمينار میں اسلامی اور عيسائی نگاہ میں قدس كا دينی مقام، قدس كے معاشی، تربيتی اور ثقافتی ڈھانچے كے استحكام اور یہودی بستيوں كی تعمير كی آفات اور اس سے مقابلے كرنے جيسے موضوعات پر ۲۰ مقالے پيش كیے گئے ہیں۔
اس سيمينار كے ديگر حصہ میں قدس اور فلسطين كے مقدس مقامات كے دفاع كے سلسلے میں اردن كی خدمات كی وضاحت كی گئی ہے۔
478717