بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كى حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيسسكو كی كوششوں سے چاڈ كی وزارت ثقافت و ورزش كے تعاون سے یہ وركشاپ منعقد ہو رہی ہے جس میں اس ملك كے مختلف شہروں سے تيس سے زائد خطباء اور وعاظ شركت كر رہے ہیں۔
اس تعليمی وركشاپ كے انعقاد كا مقصد صلح و گفتگو كی ثقافت اور اسلام كی ترويج میں خطباء كے كردار كا جائزہ ليا جائے گا اور اس كے علاوہ مختلف تہذيبوں پر مشتمل معاشرے میں اسلامی اقدار كو نماياں كرنا اور علاقائی اور بين الاقوامی بحرانوں كو ختم كرنے كے لیے مسلمانوں كے كردار كی وضاحت جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
479293