بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش میں اس سال حاجيوں كو دی جانے والی سہوليات اور سرگرميوں كو پيش كيا جائے گا۔
مدينہ كی حج كمیٹی كے سربراہ كے مشير "محمد بن مصطفی النعمان" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس نمائش میں مدينہ كی حج كمیٹی كی سرگرميوں اور خدمات كے ان تصويری پوسٹرز كو دكھايا جائے گا جو حج كے اعمال انجام دينے والے حاجيوں كو پيش كیے جائیں گے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ اس نمائش كے دوران حاجيوں كو دی جانے والی سہوليات پر مشتمل سی ڈيز اور كتابچے تقسيم كیے جائیں گے۔
482899