برازيل كے عوام اسلام سے آگاہی حاصل كرنے كا بہت شوق ركھتے ہیں

IQNA

برازيل كے عوام اسلام سے آگاہی حاصل كرنے كا بہت شوق ركھتے ہیں

12:43 - October 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1842268
بين الاقوامی گروپ:تہران میں منعقدہ مطبوعات اور میڈيا كی سولہویں بين الاقوامی نمائش میں موجودہ روزنامہ برزيلی فولا كے ایڈیٹر نے كہا ہے كہ برازيل كے لوگ اسلام اور اس كی تعليمات سے آگاہی حاصل كرنے كا بہت شوق ركھتے ہیں۔
سامی ادگيرنی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اگر آپ برازيل كے لوگوں سے كہیں كہ آپ مسلمان ہیں تو وہ دين اسلام كے بارے میں معلومات حاصل كرنے كا بہت شوق ركھتے ہیں كيونكہ برازيلی عوام مختلف جديد نظريات كو بہت زيادہ پسند كرتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ برازيل يورپ كی طرح نہیں ہے كہ وہاں پر كسی كو بعض مسائل كے بارے میں سوال وجواب كرنے پر پابندی ہو اسی بنا پر مختلف اديان كے پيروكار اس ملك میں آزادی كے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے آخر میں مطبوعات كی بين الاقوامی نمائش میں شركت پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے ايران اور برازيل كے ذرائع ابلاغ كے درميان تعلقات كو مزيد فروغ دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
483452

نظرات بینندگان
captcha