غزہ كی پٹی كے حاجيوں كا پہلا گروپ سعودی عرب میں داخل

IQNA

غزہ كی پٹی كے حاجيوں كا پہلا گروپ سعودی عرب میں داخل

13:14 - November 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1846226
بين الاقوامی گروپ: غزہ كی پٹی كے حاجيوں كا پہلا گروپ ۶ نومبر كو اس سال حج كے اعمال دينے كے لیے مصر كے سرحدی علاقے رفح سے مدينہ منورہ روانہ ہو گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطين كی قانونی حكومت حماس كے وزير اوقاف و مذہبی امور نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ۱۰۰۰ افراد كی تعداد میں غزہ كے حاجيوں كا پہلا گروپ حج كے اعمال انجام دينے كے لیے مصر كے ذريعے مدينہ منورہ روانہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سال غزہ كی پٹی سے ۴۵۰۰ حاجی حج كے اعمال انجام دينے كے لیے مكہ جائیں گے اور ان حاجيوں كی سہوليات كے لیے تمام وسائل سے استفادہ كيا جا رہا ہے۔
488664

نظرات بینندگان
captcha