بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ابوظہبی كے اسلامی بينك نے اس بارے میں خبر دی ہے كہ بينك كی یہ نئی شاخ شارجہ كے تجارتی روابط مركز میں افتتاح ہو رہی ہے جو امارات كے شہريوں كے اسلامی بينك كاری كی سہوليات فراہم كرنے كے لیے ايك اہم قدم ہے۔
ياد رہے كہ ابوظہبی اسلامی بينك كی نئی دسویں شاخ كا ۴ نومبر كو دبئی شہر كے "الممرز" علاقے میں افتتاح ہوا تھا۔
ابوظہبی اسلامی بينك، مشرق وسطی اور عالم اسلام كے بينكوں سے سبقت لے گيا ہے اور امارات كے مختلف شہروں اور دنيا كے مختلف ممالك میں اس بينك كی شاخوں كا افتتاح اس بينك كی پاليسيوں میں سے ہے۔
490369