گذشتہ سال كی نسبت اس سال مدينہ النبی(ص) كے زائرين كی تعداد میں اضافہ

IQNA

گذشتہ سال كی نسبت اس سال مدينہ النبی(ص) كے زائرين كی تعداد میں اضافہ

13:12 - November 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1847287
بين الاقوامی گروپ: مدينہ كی حج آرگنائزيشن نے اپنی ايك رپورٹ میں گذشتہ سال كی نسبت اس سال مدينہ النبی(ص) كے زائرين كی تعداد میں اضافے كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Arab News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس رپورٹ میں آيا ہے كہ ۶ نومبر جمعہ كے دن تك ۳ لاكھ ۸۲ ہزار زائرين مسجد النبی كی زيارت اور حضرت محمد(ص) سے تجديد بيعت كے لیے مدينہ منورہ میں داخل ہوئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے كہ گزشتہ سال كی نسبت اس سال زائرين كی تعداد میں ۱۰ فيصد اضافہ ہوا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا كے ۵۵ ہزار، نائيجيريا كے ۳۶ ہزار اور ہندوستان كے ۳۰ ہزار زائرين سرزمين وحی كی طرف روانہ ہو چكے ہیں۔
490282

نظرات بینندگان
captcha