استنبول میں قرائت قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

استنبول میں قرائت قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

14:54 - November 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1849975
قرآنی سرگرمياں گروپ: انجمن "درك مفاہيم قرآنی"(KAB) كی كوششوں سے ۱۴ نومبر كو استنبول كی "مارمارا" يونيورسٹی كے "تھيالوجی" كالج كی مسجد میں قرائت قرآن كريم كے مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے timekurk كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قرائت قرآن كريم كے ان مقابلوں میں صوبہ استنبول كے مختلف شہروں كے ۲۲۰ سے زائد قرآنی قراء نے شركت كی ہے تاكہ تركی كے علاقائی مقابلوں میں شركت كے لیے نماياں افراد كا انتخاب كيا جا سكے۔
استنبول كے ان مقابلوں میں "Haseki" سنٹر كے قرآنی طالب علم "موسی چوشكون"، "باغلارباشی" مسجد كے امام جماعت اور خطيب "مصطفی افہ" اور " يونس امرہ" مسجد كے امام جماعت "محمد محمد پروانہ" نے بالترتيب پہلی، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی ہے۔
493513
نظرات بینندگان
captcha