ملائيشيا میں حج نمائش كا انعقاد

IQNA

ملائيشيا میں حج نمائش كا انعقاد

13:42 - November 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1851044
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں ايك حج نمائش كا انعقاد كيا گيا ہے۔ جس كا مقصد اس ملك كے حاجيوں كو اس معنوی روحانی سفر كے مختلف پہلوؤں سے آگاہ كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Saudi Gazette" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كے اسلامی آرٹز ميوزيم میں گزشتہ ہفتہ منعقد ہونے والی اس نمائش كو بہت زيادہ پذيرائی ملی ہے۔
اس نمائش میں حج سے مربوط آرٹ فن پاروں كو ركھا گيا ہے۔
اس حج نماش كے انچارج "ذوالكفل اسحاق" نے كہا ہے كہ اس نمائش كے انعقاد كا مقصد حج كے معنوی سفر كے بارے میں مسلمانوں كے عقيدہ كو مستحكم كرنا ہے اور اسی طرح ہم چاہتے ہیں كہ حج كے سفر پر جانے والوں كو روحانی طور پر آمادہ كيا جائے۔
494778

نظرات بینندگان
captcha