برطانیہ كے شہر "پیٹربورو" میں قرآنی نمائش كا انعقاد

IQNA

برطانیہ كے شہر "پیٹربورو" میں قرآنی نمائش كا انعقاد

13:55 - November 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1852042
قرآنی سرگرمياں گروپ: برطانیہ كے شہر "پیٹربورو" كی كونسل مين اس ملك كے اديان كے مابين گفتگو كے ہفتہ كی مناسبت سے قرآنی خطاطی اور اسلامی آرٹ كے موضوع پر آرٹ كے مختلف فن پاروں كی نمائش منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' كی رپورٹ كے مطابق لندن میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں "پیٹربورو" شہر كی ميونسپل كمیٹی اور اس شہر كی كونسل كے سربراہ "گيليان بيزلی" كے تعاون سے ۱۹ نومبر كو منعقد ہوئی ہے جس میں قرآنی خطاطی، قرآنی سافٹ ويئرز اور كتابوں كو ركھا گيا ہے۔
"پیٹربورو" شہر میں كئی مساجد اور اسلامی سنٹرز ہیں اور اس شہر میں مسلمانوں كی بہت زيادہ تعداد آباد ہے۔
496262
نظرات بینندگان
captcha